کراچی.ڈیلی پاکستان آن لائن. کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا تحریری فیصلہ سنا دیا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلہ میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 265 بار سزائے موت کا حکم دے دیا گیا ۔ عدالت نے عدم شواہد پر ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب، علی حسن قادری، عبدالستار کو بری جبکہ 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی مجرمان کو 697 سال قید کی سخت سزا بھی سنائی گئی۔ مجرمان کو مجموعی طورپر 10لاکھ 50 ہزار فی کس جرمانے کی سزابھی سنائی گئی۔ عدالت نے سہولت کاروں کو مجرموں کو دو دو بار عمرقید، تین لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرمان میں فضل احمد، ارشد محمود ، علی محمد اور شارخ شامل ہیں۔ مجرمان کو فی کس 27 لاکھ 77 ہزار 353روپے دیت ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ مجرمان نے11 ستمبر 2012 کو کراچی کی بلدیہ فیکٹری کو کیمیکل ڈال کر آگ لگا ئی تھی جس میں 250سے زائد مزدور زندہ جل گئے اور 50 سے زائد افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے۔ المناک سانحے کے مقدمے نے 8 برسوں میں بڑے نشیب وفراز اور رکاوٹوں کو عبور کیا ہے ۔
Posts
Showing posts from September, 2020